وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کا پھول نچھاور کر کے استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جیل سے رہائی پانے والے سرکاری ملازمین کو وزیراعلیٰ ہاؤس دعوت دی، اس دوران وزیراعلیٰ نے خود ریسکیو اہلکاروں کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس دوران فیصل امین گنڈا پور و دیگر بھی موجود تھے،وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرنے والوں میں فائر فائٹرز، ڈرائیورز، میڈیکل ٹیکنیشنز اور دیگر عملہ شامل تھے.
ڈی جی ریسکیو 1122 محمد ایاز خان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے رہا ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کی ایک قدم ترقی کا اعلان کیا ہے اور انہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ریسکیو اہلکاروں کے الاؤنسز بڑھانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے 60 سال کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
چیف جسٹس کے دفتر میں اہم افسران تعینات
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،سوا گھنٹے میں 24 مقدموں کی سماعت
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا