وزیراعلیٰ پنجاب نے عید پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دیدی

0
37

وزیراعلیٰ پنجاب نے عید پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دیدی

باغی ٹی یو :وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے موقع پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دیدی، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز عید سے دو، تین روز قبل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کہتے ہیں کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے، سول سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن تیار کر لیا، کسی وقت بھی جاری ہو سکتا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مویشی منڈیاں، یوٹیلیٹی اسٹورز، دودھ، دہی، تندور اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز اور سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عیدالاضحی کے جانوروں کی خریداری کیلئے صوبے بھر میں قائم منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھنے میں آ رہی تھیں، حکومت نے عیدالفطر سے قبل لاک ڈاون ہٹایا تو شہریوں نے بڑی تعداد میں مارکیٹوں کا رخ کیا تھا جس کے باعث کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس کے 268 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 91 ہزار 691 ہو گئی جبکہ مزید 8 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 2 ہزار 113 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 822 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار 113 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 875 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار504 ہو گئی ہے

پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا

Leave a reply