لاہور میں کتنی مالیت کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی وزیرا علیٰ نے وزیرا عظم کو رپورٹ پیش کردی

باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے کورونا سے صحت یاب ہونے پر وزیراعلیٰ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کےانتظامی امور بارے وزیراعظم کو بریف کیا۔

وزیراعظم کو لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف کیے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ لاہور میں دو سالوں میں 31 ارب مالیت کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں 1250 ایکڑ زمین واگزار کرائی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کو کسی صورت معافی نہ دی جائے۔ قبضہ مافیا سے متعلق اقداامت بارے پنجاب حکومت اچھا کام کر رہی ہے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمر ان خان کو کچھ دیر قبل لاہور پہنچے ہیں جہاں عمران خان کو ایگریکلچر مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔ ایگری کلچر مارکیٹنگ کے حوالے سے حکومت پنجاب کے نئے اقدامات سے وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔ عمران خان کی آمد پر وزیراعلی پنجاب ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ سردار عثمان بزدار صوبے کے امور پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

وزیر اعظم پنجاب کے صنعنتی اداروں میں انسپکٹر لیس رجیم کا بھی افتتاح کریں گے۔ عمران خان کو پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے۔ پنجاب میں پہلے مرحلے پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹرز کو صنعتی اداروں میں اچانک وزٹ سے روک دیا جائے گا۔ مرحلہ وار پنجاب کے دیگر اداروں کے انسپکٹرز کو بھی صنعنتی اداروں میں جانے سے روک دیا جائے گ

Shares: