وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم سیاسی شخصیت کی ملاقات

0
33

وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم سیاسی شخصیت کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری پرویز الہیٰ کی ملاقات ہوئی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی وزیر اعلی آفس آمد ہوئی ہے

رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہی، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی طاہر خورشید اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر اعلی پنجاب اورسپیکر پنجاب اسمبلی نے کورونا کی صورتحا ل پر اظہا ر تشویش کیا، دونوں رہنماؤں نے کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز کے سخت نفاذ پر اتفاق کیا، وزیر اعلی اورسپیکرنے اتفاق کیا کہ کورونا خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔کورونا ویکسین کے عمل میں تیزی لانے پر بھی وزیر اعلی اور سپیکر کا اتفاق کیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیز کردیا ہے -60 اور 50 سال کے افراد کی ویکسینیشن کے ساتھ 40 سال کے افراد کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے-ہسپتالوں کی ضروریات کا جائزہ لیکر اقدامات کر رہے ہیں -ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے – ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے کورونا کا پھیلاؤکم ہو گا – خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو روزانہ میٹنگ کر کے صورتحال کے تناظر میں فیصلے کرے گی-کمیٹی میں صوبائی وزراء اور سول و عسکری حکام شامل ہیں –

چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عوام کو کورونا سے بچاو کے لئے اداروں کو متحرک کیا جائے- کورونا کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرکے فیصلے کئے جائیں –

Leave a reply