وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جا رہے 5 سال پورے کریں گے پرویز الٰہی

0
41

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب 5 سال پورے کریں گے۔

باغی ٹی وی : پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مفروضوں کی گنجائش نہیں ہے، حکومت کے اتحادی ہیں اور مکمل ہم آہنگی ہے وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جا رہے وہ 5 سال پورے کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سب ہوائی باتیں ہیں۔

دوسری جانب جرائم کی روک تھام کے لیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 لارہے ہیں،اطلاعاتع کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کا اجرا کے حوالے سے وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی جس پروزیراعظم نے جلد سے جلد اس ایپلی کیشن کو لانچ کرنے کا حکم دیا-

جرائم کی روک تھام کےلیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL)-911 لارہےہیں: وزیراعظم

ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں یونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کے قیام کے بارے میں وزیر اعظم کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، SAPM ڈاکٹر شہباز گل ، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA), چیئرمین نادرا ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی جی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC)، ڈی جی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB)اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

عالمی اداروں کی درخواست پر پی آئی اے کا بڑا انسان دوست مشن:دنیا خوش ہوگئی

Leave a reply