وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کورونا ویکسین لگانے کے عمل پر ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کے پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دیں گے اور یہ ہدف دسمبر2021ء تک حاصل کریں گے۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کے پہلے مرحلے میں ساہیوال اورڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لوگوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائیگیاور یہ پاکستان کی تاریخ میں ہیلتھ کیئر کے حوالے سے ایسا بہترین پروگرام کسی حکومت نے نہیں دیا ہوگا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کے یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام سے شہریوں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولتیں بالکل مفت میسر آئیں گی-عوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب ہیلتھ انییشیٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکو جلد مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کو بھی کوروناویکسین لگانے کا عمل مزید تیز کیا جائے اور انہو نے کہا کے ویکسینیشن سینٹرز پربزرگ شہریوں کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔وزراء کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ویکسینیشن سینٹرز کا وزٹ کرے اور سہولتوں کا جائزہ لیں۔کورونا کی صورتحال خطرناک ہے۔ ہم سب پرفرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ عثمان بزدار نے یقین دلایا کے عوام کی زندگیاں بچانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ،سیکرٹری خزانہ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام کی شرکت ہوئی۔