سابق صدر آصف زرداری کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے دوبارہ اہم ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی،دونوں رہنماؤں نے آپس میں اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا ، ناصر حسین شاہ اور ملک احمد خان نے دونوںرہنماؤں کو اہم امور پر بریفنگ دی ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے کل کے اجلاس کا معاملہ گورنر ہاوس میں ہونے والا مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کا اہم مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا،اجلاس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، رانا ثناء اللہ، ملک احمد خان شریک ہوئے،اجلاس میں طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین اور عون چودھری بھی شریک ہوئے،اجلاس میں سپیکر کی جانب سے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیرقانونی قرار دینے کے معاملے پر مشاورت ہوئی، شرکاء نے رائے دی کہ کل کا اجلاس مکمل آئینی و قانونی ہے اور اس میں پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ ہر صورت لینا ہو گا، اجلاس کا انعقاد نہ ہوا یا وزیراعلی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو چودھری پرویز الہی اپنا عہدہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے، وزیراعلی اپنے عہدے پر برقرار نہ رہے تو گورنر پنجاب نئے قائد ایوان کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کرینگے،
واضح رہے کہ عمران خان نے پرویز الہیٰ کے ساتھ ملکر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا، اس بیان کے بعد سابق صدر آصف زرداری بھی لاہور میں ملاقاتوں میں متحرک ہیں، عمران خان نے جمعہ کا وقت دیا تھا، پی ڈی ایم کی کوشش ہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، آصف زرداری نے گزشتہ روز چودھری شجاعت،اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کی تھیں، آج بھی لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے،
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
ہ مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے،
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا
وزیراعلیٰ نے ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاوس سیل کر دینگے