وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور میں صفائی کے حوالے سے دورہ کسی کام نہ آیا

0
61

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا لاہور میں صفائی کے حوالے سے دورہ کسی کام نہ آیا

حکومت پنجاب کا لاہور میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بجٹ کرپشن کی نظر ہوگیا، عید قربان کا دوسرا روز رائیونڈ شہر میں ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی کے دعوے محض دعوے نکلے ،رائیونڈ کے گلی محلوں میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں مگر اتھانے والا کوئی نہیں رائیونڈ اور گرد نواح کا علاقہ آلائشوں کے باعث گندگی کی آماجگاہ بن گیا

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شیر شاہ کالونی مین سڑک پر ہی آلائشیں پڑی ہیں ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ غائب ہے، بھوبھتاں، آرائیاں پنڈ،باجایاں سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کا عملہ دوسرے روز بھی علاقے سے غائب ہے، رائیونڈ کے نواحی علاقے جودھو دھیر، بابلیانہ مانگا روڈ، سندر روڈ پر بھی سڑکوں گلی محلوں میں انتڑیاں، اور آلائشوں کے بیگ پڑے ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی احکام کے آفیسران زبانی کلامی، اور فوٹو سیشن سے کام چلانے لگے،

علاقہ مکینوں نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین منگل اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری دورے کا مطالبہ کر دیا

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دورے کیے ۔ عثمان بزدار خؤد نےخود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچیں اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صفائی آپریشن کومزید تیز اور موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہرمیں زیروویسٹ آپریشن کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ صفائی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شہر سے کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو جلد اٹھایا جائے۔صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا ۔صفائی کے پلان کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے۔شہر کی صفائی کے لئے دن رات ایک کیا جائے۔

Leave a reply