وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف ہر کمزور طبقے کی آواز بن گئیں۔
سپیشل افراد کیلئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیا گیا،محکمہ سوشل ویلفیئر اور بنک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف بھی موجود تھیں،ایم او یو پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاید محمود اختر اور بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کیے۔بنک آف پنجاب 65 ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا۔پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کیے جائینگے۔پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگے۔مستحق خصوصی افراد کیلئے ہمت کارڈ میں خواتین کیلئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، مستحق خصوصی افراد کی معاونت کیلئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کی گئی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ کے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی زمہ داری ہے۔ سپیشل افراد ہمارے لیے بہت ہی خاص ہیں۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان، ڈی جی سوشل ویلفیئر آمنہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ
تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان
تمباکو نوشی مضر صحت،پر پابندی کیوں نہیں؟ تحریر: مہر اقبال انجم