وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری ملازمین کے لئے بڑا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری ملازمین کے لئے بڑا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس کا ناعقاد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں اور مالیاتی امور کا جائزہ لیاگیا-

باغی ٹی وی : اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی اچھی خبر دیں گے –

عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم، صحت، فراہمی و نکاسی آب کے لیے بجٹ بڑھایا جائے جبکہ انہوں نےاگلے مالی سال کے بجٹ میں سوشل سیکٹر کے لیے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی ہدایت بھی کی-

اجلاس میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے شہروں میں نکاسی آب کے 10 منصوبے لائے جائیں گے –

عثمان بزدار نے کہا کہ خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجودسڑکوں کی حالت خراب ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے،عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے-

وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے سی ایم پیکج برائے بحالی روڈزکی منظوری دے دی، پیکج کے تحت ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو بحال کیا جائے گا-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ گوجرانوالہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا اور کوٹلی ستیاں ٹورازم ہائی وے بنائی جائے گی –

علاوہ ازیں پی ایس ڈی پی کے تحت خوشاب، میانوالی سرگودھا روڈ تعمیر بھی کی جائے گی-

انہوں نے کہا کہ ہر محکمے سے فنڈز کے درست استعمال کی ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائے گی-

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس میں زیر تکمیل منصوبوں کے لیے فنڈز ترجیحی بنیاد وں پر جاری کرنے حکم دیا-

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا ثمر ہے-

Leave a reply