وزیراعلیٰ پنجاب ،کارکردگی اچھی نہ سہی لیکن آزادی مارچ والوں پر بولنا تو آتا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے، مارچ والے صرف مارچ کرتے ہی رہ جائیں گے،مسترد شدہ عناصر اپنی ناکامیوں کا بدلہ ترقی روک کر عوام سے لینے کے درپے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، اراکین اسمبلی کو دیا حکم،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی سے خائف عناصر کا منفی ایجنڈا ناکام رہے گا، نان ایشوز پر سیاست کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا،ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والوں کوقومی وسائل لوٹنے کا حساب دینا ہوگا،

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کریں گے،ملک دشمن عناصراپنی ناکامیوں کا بدلہ عوام سے لے رہے ہیں، ملک کا وقت ضائع کرنیوالوں کو قومی وسائل کاحساب دینا ہوگا.

انہوں نے کہا کہ تبدیلی سے خوف زدہ عناصر صرف تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔ تنقید کی پرواہ نہیں، عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا اور پاکستان میں صرف عوام کی خوشحالی کی سیاست ہوگی۔ 22 کروڑ عوام کبھی بھی ایسے عناصر کا ساتھ نہیں دیں گے جو ذاتی مفادات کی خاطر ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔

Shares: