وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات ، کیا ہوئی بات

وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے امریکی سفیر پال جونز کی ملاقات ہوئی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا.اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان تعمیر کررہے ہیں .متوازن حکمت عملی کے ذریعے نئے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں.پنجاب میں تاریخی ورثے کی بحالی کیلیےجامع اقدامات کئے گئے ہیں. امریکی سفیر پال جونز نےکہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،

Comments are closed.