وزیراعلیٰ پنجاب کی جگہ عدالت کون پیش ہو گا؟ طے ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌نوازشریف کی درخواست ضمانت پردوبارہ سماعت 4 بجے ہو گی ،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل چودھری پیش ہوں گے ،چیئرمین نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹرنیئررضوی اورسردار مظفر عباسی پیش ہوں گے .

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی ،نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب کو عدالت نے نوٹس جاری کئے تھے ،عدالت نے حکم دیا کہ آج ہی کوئی نمائندہ مقرر کر کے چار بجے عدالت میں بھجوائیں،

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کےرجسٹرارآفس نے فریقین کو عدالتی حکم سے آگاہ کردیا ,چیف سیکرٹری پنجاب،اٹارنی جنرل آفس،نیب کےپراسیکیوٹر جنرل کوبذریعہ فون آگاہ کیا گیا ,

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کر لی تھی.

نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر

نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

 

Shares: