وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان عائشہ نذیر جٹ کو مقرر کئے جانے کا امکان ہے، عائشہ نذیر جٹ امیر ترین خاتون ہیں ، گزشتہ عام انتخابات میں ان کے اندرون و بیرون ملک اثاثے 1 ارب 30 کروڑ سے زائد کے تھے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان خاتون کو مقرر کئے جانے کا امکان ہے، اس ضمن میں عائشہ نذیر جٹ کا نام سامنے آیا ہے جن کا تعلق وہاڑی سے ہے، وہ سابق رکن قومی اسمبلی چودھری نذیر احمد جٹ کی صاحبزادی ہیں ، عائشہ نذیر جٹ کے والد کا سعودی عرب میں کاروبار ہے اس لئے عائشہ نذیر جٹ نے اپنی ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی اور اعلی تعلیم انگلینڈ سے حاصل کی۔ یونیورسٹی کالج لندن سے بی ایس سی کرنے کے بعد سرے یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔عائشہ نذیر جٹ نے 2012 میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا .

شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد وزیراعلیٰ کا ترجمان خاتون کو مقرر کرنے کا فیصلہ

عائشہ نذیر جٹ نے عام انتخابات 2018 میں اپنے کاغذات نامزدگی میں اندرون اور بیرون ملک اثاثے 1 ارب 30 کروڑ 49 لاکھ95 ہزار 967 روپے ظاہر کیے،انہوں نے اندرون ملک اثاثہ جات کی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی ہے جبکہ برطانیہ میں فلیٹ اور سعودی عرب میں کنسٹرکشن کمپنی میں وہ 18 کروڑ 83 لاکھ کی حصہ دار ہیں ،عائشہ نذیر جٹ کے ہاس زیورات اور فرنیچر کی مالیت 40 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے انکے پاکستانی بنک اکاونٹس میں 2 لاکھ 79 ہزار روپے موجود ہیں۔ عائشہ نذیر جٹ کے سعودی عرب کے اکاونٹ میں 990 ریال اور برطانیہ میں دو جوائنٹ اکاونٹس میں ایک لاکھ 14 ہزار 468 پاونڈ ظاہر کئے گئے ہیں عائشہ نزیر جٹ نے اپنے اثاثہ جات کو اپنے شوہرکے ساتھ مشترکہ ظاہر کیا ہے.

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 سے عائشہ نذیر جٹ کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔ تا ہم بعد میں ٹکٹ واپس لے لیا تھا،عائشہ نذیر جٹ نے اس سے قبل پی پی 232 گگو منڈی (بورے والا) سے مسلم لیگی امیدوار یوسف کسیلیہ کا 2016 کے ضمنی انتخاب میں مقابلہ کیا تھا تاہم وہ اس الیکشن میں ہار گئی تھیں۔

شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا

این اے 162 وہاڑی سے آزاد امیدوارعائشہ نذیر جٹ نے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا،عائشہ نذیر جٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک 330 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے۔وہ اکثریت سے جیت رہی تھیں۔شہباز شریف کے بیان کے بعد نتائج آنا بند ہو گئے ۔ن لیگ کے امیدوارں نے ہنگامہ کر کے ماحول خراب کیا۔ اور ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نکال کر گنتی شروع کی گئی۔ این اے 162 سے مسلم لیگ ن کے چوھدری فقیر احمد الیکشن جیتے تھے اور عائشہ نذیر جٹ ہار گئی تھی انہوں نے پارٹی ٹکٹ کی واپسی کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ وہ آزاد حیثیت میں سیٹ جیت کر عمران خان کی جھولی میں دیں گی.

Shares: