وزیر اعلٰی پنجاب اورکور کمانڈر لاہور کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے
باغی ٹی وی :وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک،جنرل آفیسر کمانڈنگ 11 ڈویژن میجر جنرل محمد یوسف،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام کی اجلاس نے شرکت کی
اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا.متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا،عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا .اجلاس کے شرکاء کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا.حکومتی اقدامات پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات کئے جائیں گے،
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے – یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کیلئے اجتماعی کاوشوں کو موثر انداز میں بروئے کار لانا ہو گا-
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج سے مدد طلب کی ہے -پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے -عسکری اور سیاسی قیادت عوام کے تعاون سے کورونا چیلنج سے بطریق احسن نمٹے گی- پنجاب حکومت کے تمام تر وسائل کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے حاضر ہیں –
واضح رہے کہ پنجاب میں فوج طلب کر لی گئی ہے .وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں فوج کو طلب کرنے سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فوج کو سیکشن 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کیا جا رہا ہے۔14 دن کے لئے فوج اور سول ادارے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے. دفعہ 144 نافذ ہے، قانون کے مطابق ادارے کام کریں گے، غریبوں کے لئے کل کی کابینہ میٹنگ مین کچھ فیصلہ کریں گے، یہ کرفیو نہیں بلکہ عوام کی حفاطت کے لئے اقدامات کرین گے، یہ کرفیو والی صورتحال نہیں، تھوڑی سی تبدیلی کی ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرفیو لگ گیا اور آپ باہر نہیں نکل سکتے