وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی ملک احمدحسین ڈہیڑ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ہماری کمٹ منٹ ہے اور ہم اسے نبھائیں گے- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف کامنصوبہ ہے کوئی سبوتاژ نہیں کرسکتا۔ عثمان بزدار نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں جلد مستقل ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کردیا جائے گا- ماضی میں جنوبی پنجاب کی 32 فیصد آبادی کیلئے صرف 17 فیصد بجٹ دیا جاتا تھا اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے حقوق کی حقیقی نگہبان ہے۔ عثمان بزدار نے بولا کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن میں جنوبی پنجاب کو 38 فیصد حصہ دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب بدلے گا تو پنجاب بدلے گا۔ جنوبی پنجاب کے لئے اگلے بجٹ میں الگ اے ڈی پی بک بنائیں گے۔ پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں نئے سکول اور ڈسپنسریاں بنائیں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک احمد حسین ڈہیڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے حقوق کے محافظ کا کردار ادا کررہے ہیں اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے سردار عثمان بزدار کا ویژن قابل تحسین ہے۔ رکن قومی اسمبلی ملک احمدحسین ڈہیڑ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سراہا۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved