وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شیخوپورہ میں صوبائی وزیر، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، صنعتکاروں، تاجر وں اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ارکان سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری بھی شامل تھے۔ اُنہو نے شیخوپورہ جم خانہ میں پودا لگا کر موسمی شجرکاری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کے پنجاب کے تمام اضلاع کے دورے کروں گا۔اور 36 اضلاع کیلئے ڈویلپمنٹ پیکیج عوامی نمائندوں کی مشاورت سے تشکیل دیئے جائیں گے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کے ہم نے ترقی کا رخ پنجاب کے محروم اور پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے، ترقی ہر علاقے کا حق ہے، ہم عوام کو ان کا حق لوٹائیں گے اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پر جلداز جلد عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ عثمان بزدار نے بتایا کے اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما میاں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کے عثمان بزدار بطور وزیراعلیٰ پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر لا رہے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد ہے، ترقی کا وعدہ ضرور پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ کیلئے ڈویلپمنٹ پیکیج دے کر دل جیت لئے۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے شیخوپورہ کے عوام کی قسمت جاگ پڑی ہے اب ضلع میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کے پہلی دفعہ کسی وزیراعلیٰ کو دور دراز علاقوں کی ترقی کیلئے مخلص اور سرگرم پایا ہے۔ ترقی کے سفر میں شیخوپورہ کے تمام شہروں اور دیہات کو شامل کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس ملاقات میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ارکان اسمبلی، شیخوپورہ ایوان صنعت و تجارت کے صدر عادل محمود، جنرل سیکرٹری انور رشید، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عظمت محمود سدھو، جنرل سیکرٹری میاں علی بشیر اور دیگر بھی شامل تھے۔

Shares: