وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دیدی

وزیراعلی مریم نواز کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم
maryam

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چیف منسٹر ہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ پہلے فیز میں سپیشل افراد کو تین سال کے لئے ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل افراد کا وظیفہ چھ ہزار سے ساڑھے 7 ہزار روپے کر دیا ہے۔ تقریباً 30ہزار سپیشل افراد کو تین سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وہیل چیئر کے لئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ ضرورت مند افراد وزیر اعلیٰ آفس کی ہیلپ لائن 0800-02345 پر وہیل چیئر کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14قسم کے معاون آلات بھی دیئے جائیں گے۔ سپیشل افراد کی زندگی سہل بنانے کے لئے وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ، ٹرائی سائیکل، بریل اور دیگر آلات مہیا کیے جائیں گے۔ سپیشل افراد کو مرحلہ وار سبسڈئزپبلک ٹرانسپورٹ سہولت اور لون بھی دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت اہم ہیں،ہر ممکن معاونت کریں گے۔سینیٹرپرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری سی ایم آفس دانش افضال، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

بجلی چوری سے متعلق مزید مستند ڈیٹا پر مبنی جامع رپورٹ طلب
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دیا ہے اور بجلی چوری سے متعلق مزید مستند ڈیٹا پر مبنی جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں بجلی چوری سے متعلق امور اور کارروائی کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لیسکو سمیت پانچ بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ضلع میں 660پولیس اہلکار بجلی چوروں کے خلاف مہم میں معاونت کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال، سیکریٹریزاو ردیگر حکام نے شرکت کی

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

تمباکو نوشی مضر صحت،پر پابندی کیوں نہیں؟ تحریر: مہر اقبال انجم

Comments are closed.