وزیراعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد کے لئے بھی دل کھول دیا۔

0
35

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد آمد پر ارکان قومی صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کے شیخوپورہ کے بعد حافظ آباد آیا ہوں اور حافظ آباد کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے نئے منصوبے شروع کریں گے، حافظ آباد کیلئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا ہے۔ حافظ آباد میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ پر تیزی سے کام ہوگا اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کیلئے اراضی مختص کر دی گئی ہے۔ عثمان بزدار نے علان کیا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی نئی عمارت کیلئے بھی زمین الاٹ کر دی گئی ہے اور حافظ آباد کیلئے ترقیاتی پیکیج اراکین اسمبلی کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

Leave a reply