وزیراعلیٰ پنجاب سے فرانس کے سفیرنکولس گیلی کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے فرانس کے سفیرنکولس گیلی (Mr. Nicolas Galey) کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فرانس اورپنجاب حکومت نے تعلیم، سیاحت،تاریخی مقامات کے تحفظ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کورونا وباء کے دوران پاکستان کی بھرپور معاونت پر فرانس کے سفیر کا شکریہ ادا کیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورفرانس کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین معاشی وتجارتی تعلقات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دیپنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول موجود ہے فرانس کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا ئیں،ہرممکن سہولت دیں گے۔ تجارتی وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ممکن ہے۔ فرانس کے تعلیمی اداروں کے وفد کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔ میں نے 70کی دہائی میں لاہور کے فرنچ کلچر سینٹر میں داخلہ لیا اور فرنچ زبان سیکھی۔

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی تعلیمی اداروں کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔فرانس کی حکومت سیاحت اورتاریخی مقامات کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھے گی۔ مستقبل میں اس تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ فرانس کے سفیر کی اہلیہ کیمیلیا گیلی (Mrs.Camelia Galey)، ہیڈ آف اکنامک ڈیپارٹمنٹ لاریونٹ چوپشن (Mr. Laruent Choption)، پولیٹیکل قونصلر سوکرارتھ ہنری (Mr. Sokrarith Henry)،ایم این اے حسین الٰہی،چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Comments are closed.