وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے جرمنی کے کی ملاقات

0
45

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ووکیشنل و ٹیکنیکل ایجوکیشن، صحت کے شعبوں اور پانی کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،جرمنی نے پنجاب حکومت کو واٹر سٹوریج کے حوالے سے تکنیکی معاونت کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار کیا،

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جرمن سفیر کو جنوبی پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اورمتاثرین سیلاب کی بحالی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان شدید متاثر ہوا ہے۔ یہ ایک ایسا چیلنج ہے جس پر اقوام عالم کو فوری طور پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے جنوبی پنجاب سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں سیلاب سے تباہی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ پنجاب حکومت نے متاثرین سیلاب کی بحالی و آبادکاری کیلئے مربوط لائحہ عمل بنایا ہے۔ ہم اپنے وسائل سے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی ہرممکن مدد کر رہے ہیں۔ گھروں، فصلوں اور لائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے مالی امداد کا خصوصی پیکیج دیا ہے۔ عالمی برادری کو آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ میں نے 2002 میں اپنے سابق دور میں کوہ سلیمان کے ہل ٹورنٹس کے پانی کو چینلائزڈ کرنے کا پروگرام شروع کیا۔ بدقسمتی سے بعد میں آنے والی حکومت نے اس پروگرام کو روک دیا اب ہم نے دوبارہ واٹر چینلائزڈ کرنے اور سمال ڈیمز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ قیمتی پانی کو سمندر میں جا کر ضائع ہونے سے روکنے کیلئے ڈیمز پاکستان کی بقا کیلئے ضروری ہیں۔ اگر ڈیم ہوتے تو پانی سے اتنی تباہی نہ ہوتی اور پانی بھی سٹور ہوتا۔ جتنے زیادہ ڈیم ہم بنائیں گے اتنی ہی تباہی سے بچیں گے جرمنی کی جانب سے واٹر سٹوریج کیلئے تکنیکی معاونت کا کھلے سے خیرمقدم کریں گے جرمنی پاکستان کا بہترین پارٹنر ہے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، صحت اور واٹر سٹوریج کے حوالے سے جرمنی کے تجربے اورمہارت سے استفادہ کریں گے۔ پنجاب جرمنی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں لیڈ لے گا۔

جرمن سفیر نے بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے تیزی سے اقدامات کے خواہاں ہیں۔ جرمنی کے سفارتخانے کی فرسٹ سیکرٹری مسز ڈورٹا مگدالینا بیریزکی (Mrs. Dorota Magdalena Berezicki)،چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدار ت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا چوتھا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شہر میں آتشزدگی کے واقعات کے بروقت سدباب کے لئے واٹر ہائیڈرنٹ قائم کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ آتشزدگی کی صورت میں مختلف مقامات پر قائم واٹر ہائیڈرنٹ سے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ریسکیو 1122کی طرف سے بڑی عمارتوں کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر کوئی نقشہ پاس نہ کیا جائے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایل ڈی اے حدود میں واقع شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں کو بھی ڈویلپمنٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا،بیوہ اورنادارکوٹے میں ریکارڈ کلیئرہونے والے 1200 سے زائد سائلین کوالاٹمنٹ کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے میں مارکیٹنگ کے لئے الگ شعبہ قائم کرنے کی تجویز پر غورکیا گیا، واسا کا سیوریج سسٹم استعمال کر کے واجبات ادا نہ کرنے والی ہاؤسنگ سکیموں سے چارجز وصول کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ایل ڈی اے الاؤنس کو رننگ پے سکیل کے مطابق کرنے کی منظوری دی گئی، عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق سائل کو متبادل پلاٹ کی الاٹمنٹ کا معاملہ طے کرنے کے لئے سب کمیٹی قائم کر دی گئی، اپارٹمنٹ بلڈنگزبنانے کے لئے کم ازکم ایک کنال اراضی کی حد مقرر کرنے کافیصلہ کیا گیا، ایل ڈی اے لینڈ رولز 2020 کی شق 30(5) میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا،فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹرجوہر ٹاؤن میں اپارٹمنٹ تعمیر کے منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی، خیابان امین جوہر ٹاؤن میں بحالی اوربہتری کا پلان منظورکیا گیا، جوہر ٹاؤن میں واک اینڈ شاپ ایل ڈی اے شاپنگ ایرینا کے مارکیٹنگ اور بزنس ماڈل کی منظوری دی گئی، موہلنوال ہاؤسنگ سکیم کے انفراسٹرکچر میں بہتری کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی، کورونا کے دوران سابقہ واجبات کی فیس تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانہ معاف کرنے کی منظوری دی گئی، موجودہ واجبات تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانہ معمول کے مطابق وصول کیا جائے گا ،ایل ڈی اے سٹی میں انڈسٹریز کو ایک ہی جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ایل ڈی اے ، واسا اورٹیپا کے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،

سینئر صوبائی وزیر و وائس چیئرمین میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی مشیر عامر سعید راں،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ، ملک مختار احمد، محمد عاطف، عمر آفتاب، کمشنرلاہورڈویژن، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری خزانہ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ڈی ایل اے، ایم ڈی اے واسا اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے دیگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی

Leave a reply