وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر کی ملاقات، دیا کرونا فنڈ میں چیک

0
42

وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر کی ملاقات، دیا کرونا فنڈ میں چیک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی نے ملاقات کی ہے،

اس موقع پر صوبائی وزیر انصر مجید نیازی نے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے 32 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران اور ملازمین کا جذبہ قابل تحسین ہے، پاکستانی قوم نے آزمائش میں ہمیشہ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کی ہے، موجودہ صورتحال پر سیاست کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، حکومت نے سب کی مشاورت سے فیصلے کیے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا وباء کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں فیصلے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ طور پر کئے گئے ہیں، سماجی فاصلے قائم رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے،

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے،معاشی مشکلات کااحساس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی،کوروناکے خطرات بدستورموجود ہیں سب کواحتیاط کرنی ہوگی،

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کی طرح انصاف امداد پروگرام عام آدمی کی معاشی مشکلات کے ازالے کیلئے ہے۔ احساس کفالت پروگرام اور انصاف امداد پروگرام وزیراعظم عمران خان کے قابل قدر ویژن کا عکاس ہے۔ کورونا وباء اوراس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ طبقات کی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے

Leave a reply