وزیر اعلیٰ پنجاب کا طارق عزیز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف شاعر، اداکار اور ٹی وی کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا طارق عزیز کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے .
انہوں نے کہا کہ طارق عزیز نے ٹی وی کمپیئرنگ کے فن میں نئی جہت متعارف کرائیں۔ طارق عزیز کا منفر انداز ان کی وجہ شہرت تھا۔
”سنتے کانوں، دیکھتی آنکھوں کو طارق عزیز کا سلام پہنچے“ کہنے والی آواز ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئی۔
طارق عزیز اپنے ادبی ذوق کی وجہ سے اپنی ذات میں انجمن تھے۔ پی ٹی وی کے طویل ترین مقبول پروگرام نیلام گھر کو طارق عزیز نے بام عروج پر پہنچایا۔طارق عزیز کمپیئرنگ کے فن میں اپنی مثال آپ بن کر ابھرے۔عثمان بزدار