مزید دیکھیں

مقبول

وفاقی وزرا،مشیروں کو محکمے مل گئے،پرویز خٹک مشیر داخلہ مقرر

حکومت نے مختلف اہم محکموں میں وفاقی وزرا، وزرائے...

ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو...

پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ

پاکستان کا بھگوڑا عادل راجہ بازنہ آیا، پاکستان دشمنی...

وزیر اعلیٰ‌سندھ بھی کراچی کی سٹرکوں‌ پر

وزیر اعلیٰ‌سندھ بھی کراچی کی سٹرکوں‌ پر

باغی ٹی و ی:کراچی میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، مراد علی شاہ نے بارش کے پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دی گئی کہ مدینہ ٹاؤن، یار محمد گوٹھ، ملیر ندی اور سکھر نالہ میں لوگ پھنسے ہیں۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ ن کمشر کو ہدایت کی کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو فوری نکالا جائے.مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کھوئی گوٹھ اور حسن پنہور گوٹھ سے لوگوں کا انخلا ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو اکیلا نہ چھوڑیں، لوگوں کو کھانا اور پانی پہنچائیں۔

2 دن سے شدید بارشوں کے باعث ملیر ندی میں کئی مقامات پر بند میں شگاف پڑ گئے، دادا بھائی ٹاؤن اور سکھن ندی کا بند ٹوٹنے سے پانی علاقے اور گھروں میں داخل ہوگیا، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔بلوچ کالونی، شاہراہ فیصل، نرسری، پی ای سی ایچ ایس، فیروز آباد، محمود آباد، کینٹ سٹیشن، قیوم آباد، ڈیفنس، گلشن اقبال، لیاقت آباد، ناظم آباد میں بھی بارش ہوئی۔ کورنگی کازوے ندی میں 6 افراد پھنس گئے۔ ایدھی رضا کاروں نے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا، پھنسے افراد میں پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔

سکھن ندی کے بند ٹوٹ گئے، پانی عرفات ٹاؤن، مدینہ کالونی، خلد آباد، مرغی خانہ اور نیشنل ہائی وے تک پہنچ گیا جبکہ کئی گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا، حفاظتی اقدامات کے تحت نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے کی ٹریفک ملیر کی جانب موڑ دی گئی۔کراچی میں بلوچ کالونی دادا بھائی میں پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔ سعید غنی بھی علاقے میں پہنچے، وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بند نہیں ٹوٹا، صرف دروازہ ٹوٹا ہے، گیٹ لگا کر پانی کا بہاؤ روک دیا گیا، آبادی سے پانی نکالنے کیلئے مشینری نے کام شروع کر دیا۔

اس سے پہلے وزیر تعلیم سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کئے، یونیورسٹی روڈ، ابو الحسن اصفحانی روڈ، گلستان جوہر کا علاقہ کلئیر ہونے کی وڈیوز پوسٹ کیں، سٹارگیٹ، منور سہروردی انڈر پاس، نرسری، میٹرو پول کی وڈیوز بھی پوسٹ کیں.
پاک فوج کے سربراہ کی کورکمانڈر کو ہرممکن امداد کی ہدایت ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اذیت سے دوچار شہریوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی کو شہر قائد میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کراچی اور سندھ میں سیلابی صورتحال پر ریلیف آپریشن تیز کریں، جوان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچیں لوگوں کی مدد کریں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی دستے دور دراز علاقوں میں پہنچ کر متاثرین کی مدد کریں، اذیت سے دوچار شہریوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیلابی صورتحال سے متعدد علاقے متاثر ہوئے، آرمی انجینئرز ایم 9 شاہراہ پر کاموں میں مصروف ہیں۔