وزیراعلیٰ سندھ کی اہلی کیلئے دائر نظر ثانی کیس ، وکیل نے ایک اور درخواست کردی
باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہلی کیلئے دائر نظر ثانی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت کی ،
وکیل نے کہا کہ کیس میں لارجر بینچ کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی کیس میں ججز کے بیٹھنے کا نکتہ اہم ہے ، دوسرے کیس کے فیصلے تک انتظار کرنا بہتر ہو گا ۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے
واضح رہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کر رکھا ہے ، نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف توانائی منصوبوں پر خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے اور سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں توانائی منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئےگئے، نوری آباد پاور کمپنی، سندھ ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی میں اربوں کی ہیرپھیر کی گئی ہے۔
نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ اومنی گروپ کے سربراہ عبدالغنی مجید سمیت17ملزمان کوملزم نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیب راولپنڈی وزیراعلیٰ سندھ کو ” سندھ روشن پروگرام” میں بھی بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کرچکا ہے، اس کے علاوہ دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز میں بھی وزیراعلیٰ سندھ نامزد ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف نیب کا بڑا وار، اپوزیشن میں کھلبلی مچ گئی