![chawal](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/02/chawal.jpg)
کمشنر لاڑکانہ نے یو ایس ایڈ تھیلوں سے متعلق وائرل وڈیو سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری رپورٹ پیش کردی
رپورٹ میں کہا گیا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے چاول اوپن مارکیٹ میں فروخت کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، یو ایس ایڈ سے باردانہ کے استعمال کا معاملہ زیر تفتیش ہے جسے سنجیدگی سے لیا جارہا ہے،اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ کی سربراہی میں ایس آئی پی اور ڈبلیو ایف پی کے نمائندوں پر مشتمل انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،ٹیم معلوم کر رہی رہے کہ خالی تھیلوں کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے میں کون ملوث ہے،
یاد رہے یکم فروری کو لاڑکانہ کےایک دکان پر یو ایس ایڈ کے تھیلوں میں چاول فروخت کی ویڈیو وائرل رہی،جانچ کے بعد دکان کے مالک کے خلاف کارروائی کی گئی ،مختیارکار لاڑکانہ کی جانب سے فوری طور پر دکان کو سیل کر دیا گیا ،مذکورہ معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری ہونے تک باردانہ کی فروخت بند کر دی گئی، ترجمان کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ نے فیکٹ فائنڈنگ کی ہے ،فیکٹ فائنڈنگ کے دوران دکاندار کو بلایا گیا جس نے بتایا محمد سلیم نامی دکاندار سے باردانہ (خالی تھیلے) خریدے،دکاندار کے پاس رسیدیں موجود ہیں جو اس نے بطور ثبوت پیش بھی کیں، ڈی سی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ محمد سلیم نے انکشاف کیا کہ وہ وقتاً فوقتاً مختلف مزدوروں سے باردانہ کے تھیلے خریدتا رہا،ڈی سی لاڑکانہ نے SIF (این جی او) کے نمائندے سے معلومات حاصل کیں،ایس آئی ایف این جی او نے ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا، ضلع لاڑکانہ کی 11 یو سیز اور دیگر اضلاع میں 22000 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم ہو چکے ،دکاندار نے بتایا کہ تھیلوں میں چاول نہیں بلکہ 9 کلو گرام پیلے رنگ کے مٹر تھے،
یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے فلڈ ریلیف کے کمبل مبینہ طور پر ملک بھر میں آن لائن فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا، لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے آن لائن آرڈر جاری کرنے پر ڈلیور کمبلوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کی، شمسہ علی لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے خواتین کی مخصوص نشست پر سال 2018 میں پنجاب اسمبلی کی منتخب رکن تھی۔شمسہ علی جو سپریم کورٹ میں وکیل اور قانون دان بھی ہیں ویڈیو میں انکشاف کرتی ہیں کہ انھوں نے چند روز قبل 2 کمبل آن لائن آرڈر کیے تھے، ویڈیو میں شمسہ علی نے کمبل آن لائن آرڈر کرنے کی رسید بھی دکھائی ہے۔شمسہ علی نے ویڈیو میں ڈلیور کیے گئے کمبل بھی دکھائے ہیں جن میں سے ایک کمبل کا ٹیگ کاٹ کر غائب کیا جاچکا تھا جبکہ دوسرے کمبل کا ٹیگ موجود ہے، جس پر سندھ حکومت کا مونوگرام اور فلڈ ریلیف تحریر ہے
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی