وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی میں چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کردیا

0
67
مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی نمبر 5 میں چلڈرن اسپتال کا افتتاح کردیا

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز،لیبارٹری اور او پی ڈی کا دورہ کیا اورہسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہسپتال سے متعلق بریفنگ بھی دی ،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج یہاں عذرا پیچوہو کے ساتھ کورنگی میں بچوں کے اسپتال کا افتتاح کرنے آیا ہوں ہم نے ایک ایکٹ کے تحت یہ ادارہ قائم کیا ہے ۔یہ ہمارا پہلا اسپتال ہے، اس اسپتال میں جو سہولیات ہیں، نجی اسپتال کی اگر سہولیات جمع کرلیں لیکن پھر بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں یہاں 52 انکیوبیٹر ہیں، پورے سندھ میں بات کی ہے سب اس اسپتال کے ڈاکٹرز کو دعائیں دے رہے تھے اس اسپتال میں وہ بچہ آتا ہے جس کا بچنا مشکل ہوتا ہے 89 فیصد بچہ یہاں سے ٹریٹ ہوکر جاتا ہے سکھر، لاڑکانہ ،میرپور خاص شہید بے نظیر آباد میں بھی ایسے اسپتال بنانے کا شروع کردیا ہے۔ ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے،کورنگی میں اسپتال ہے ، ہم نے کورنگی میں دو فلائی اوورز بنائے ہیں۔ ہم ضرورت کے مطابق چل رہے ہیں، یہاں پنچاب سے بھی لوگ آتے ہیں افغانستان سے بھی لوگ آتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی کے لوگوں کو چلڈرن اسپتال کے قیام پر مبارک باد دی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے یہ اسپتال ضلع کورنگی کےعوام کیلئے تحفہ ہے سندھ حکومت نےکورنگی کیلئے بہترین روڈ انفرااسٹرکچر اورٹرانسپورٹ کی سہولت دی ہے نوزائیدہ اموات کی شرح کو کم کرنے کےلیے سسٹم تجویز کیا گیا ہے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے مزید کوششیں کرنا ہوں گی

عمران خان سے شادی کا خواہشمند نوجوان سامنے آ گیا

بھارت اور امریکا کا خوفناک منصوبہ بے نقاب ،پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی تیاری

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply