وزیراعلیٰ سندھ نے کیا پولیو مہم کا آغاز، وفاق سے مانگے پیسے ، کہا جو خرج کیا وہ دیا جائے

0
31

وزیراعلیٰ سندھ نے کیا پولیو مہم کا آغاز، وفاق سے مانگے پیسے ، کہا جو خرج کیا وہ دیا جائے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے ضرور پلوائیں ،محکمہ صحت پولیو پرقابو پانے کیلئے بھرپور کردارادا کررہا ہے،پولیو ٹاسک فورس کی خدمات کو سراہتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کو منتقل ہونے والے تینوں ہسپتال ہمارے ہیں ،پہلے ہمیں وہ پیسے دیں جو ہم نے ان ہسپتالوں پر لگائے ہیں ، ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق معاہدہ کریں ،یہ ہسپتال معاہدہ کے تحت چلائیں ،صرف وزٹ کرنے سے بہتری نہیں آئے گی ،وزیراعظم نے خود کہا ہم یہ ہسپتال نہیں چلا سکتے سندھ یہ ہسپتال چلائے،ہم ان ہسپتالوں میں ہی بہتری لائے ہیں ۔

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

صوبہ سندھ میں رواں برس کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار کی7 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ گزشتہ سال سندھ بھر میں میں پولیو کیسز کی تعداد 22 رہی، ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 130 تک پہنچ گئی۔

پولیو کے حوالے سے سال2019 بدترین رہا جب ملک بھر میں136 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے، پولیو کی یہ شرح2014 ء کے بعد بلند ترین شرح ہے۔2014 میں پولیو وائرس کے306 کیسز سامنے آئے تھے اور یہ شرح پچھلے14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔

دوسری جانب خیبرپختون خوا میں پولیو کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے،لکی مروت سے 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قبل ازیں دو روز قبل بھی خیبر پختونخواہ کے اضلاع بنوں سے26ماہ کے بچے، ٹانک میں30ماہ کی بچی اور5ماہ کے بچے ،ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ میں24ماہ کی بچی جبکہ مہمند کی تحصیل بائزئی میں6ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی .

 

 

Leave a reply