وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کے سامنے مطالبات کی لائن لگا دی، کیا کہا؟

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کے سامنے مطالبات کی لائن لگا دی، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، وزیر اعلیٰ سندھ کے پہنچنے پر ان کا استقبال صوبائی کابینہ کے اراکین اور چیف سیکریٹری سندھ نے کیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے یوم ولادت قائداعظم کی مناسبت سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی. وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے،

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قائداعظم محمد علی جناح کی ولادت کے دن پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، اتحاد قائداعظم محمد علی جناح کا جو پہلا اصول تھا، آج اس کی اشد ضرورت ہے،

وزیراعلیٰ سندھ نے ہندوستانی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سندھ اسمبلی نے ہندوستانی بربریت کے خلاف قرارداد پاس کی ہے، وفاقی حکومت کو درخواست ہے کہ وہ ہر فورم پر ہندوستان کو بےنقاب کریں، قائداعظم نے اپنے تمام اصولوں میں سے اتحاد کو سب سے پہلے رکھا،

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سی سی آئی اجلاس ساڈھے سات گھنٹے کیا،جس صوبے سے گیس پیدا ہوتی ہے اس کو وزیراعظم نے تسلیم کیا، پانی کا استعمال معاہدہ کے بجائے تاریخی استعمال پر کررہے تھے، اس کو سی سی آئی نے قبول کیا، یہ ایک مہینے کیلئے موخر کیا گیا ہے لیکن اس کو قبول کیا گیا، نیا سال شروع ہونے والا ہے، انشاء اللہ سب ٹھیک ہوجائے گا،

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ملاقات میں کہا کہ وزیراعلیٰ پونے کے ناطے مجھ پر آپ کا استقبال کرنا فرض ہے، مجھے وزیراعظم کے آنے کا باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا جاتا،میں 27 دسمبر کو اگر کراچی ہوتا ہو وزیراعظم کا ضرور استقبال کرتا، محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے ہمارا 27 دسمبر کو پنڈی میں جلسہ ہے، میں پی پی پی کا ادنی کارکن ہوں، اس لئے میں یہاں نہیں ہونگا، میں وزیراعظم سے درخواست کرونگا کہ وہ کراچی میں اجلاس 27 دسمبر کے بجائے کسی دوسرے دن کریں،

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اگر مسائل ہیں تو ریلوے والوں کو سندھ حکومت سے بات کرنی ہوگی، کے سی آر پر ہم کام کر رہے ہیں یہ منصوبہ سی پیک پروجیکٹ میں شامل ہے، پاکستان میں غربت ہے، اس لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مزید لوگوں کو شامل کیا جائے،

Comments are closed.