وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرالیا جو منفی آیا ہے۔

باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرالیا جو منفی آیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے تاہم وزیر بلدیات ناصر شاہ احتیاطاً آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی کورونا ٹیسٹ کرالیا ہے اور ملاقاتیں انتہائی محدود کر دی ہیں.

خیال رہے کہ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، سعید غنی نے کل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ،سعید غنی کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کر رہا ہوں، میں خود کو صحت مند محسوس کر رہا ہوں، ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دوں گا، مجھ سے ملنے والے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں .

دوسری جانب سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد سندھ کی صوبائی کابینہ و تعلیم کے افسران کو کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا کہہ دیا گیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے،سعید غنی گزشتہ روز تک تمام اجلاسوں میں شریک رہے.

Shares: