حیدر آباد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیرمواصلات اسعد محمود کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں حیدر آباد میں موٹروے اورجامشورو ،سیہون روڈ کی تعمیر پرتبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی سیکریٹری ورکس شریک تھےک اجلاس میں سکھر حیدرآباد موٹروے ایم6 کی تعمیر اتی امور زیربحث آیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل ہے، سکھرحیدرآباد موٹروے روڈ بی او ٹی پر بنایا جا رہا ہے،سکھرحیدرآباد موٹروے روڈ بی او ٹی پر بنایا جا رہا ہے، تعمیر پر 1.37 ٹریلین روپے خرچ آئے گا،سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 اہم روڈ ہے جس کو سی پیک منصوبے میں نظرانداز کیا گیا سکھرحیدرآباد موٹروے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل ہے، ہم چاہتے ہیں سکھر حیدرآباد موٹروے ایم6 روڈ پر کام جلد شروع کیا جائے،
وفاقی وزیرمواصلات اسعد محمود نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اسکیمز پر کام میں پیش رفت پر بریفنگ دی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے 2018 سے 22 تک جامشورو،سیہون روڈ کی تعمیر کیلئے 6 خطوط وزیراعظم کو لکھے، ایک خط شاہد خاقان عباسی،4 عمران خان اور آخری خط شہباز شریف کو لکھا ہے،2018میں عمران خان کو خط لکھا کہ اس روڈ پر 225 حادثات ہوئے،عمران خان کو لکھا کہ حادثات میں 196 افرادجاں بحق اور 225 زخمی ہوئے، یہ روڈ این ایچ اے کا ہے، جس کی تعمیر پر ہم نے وفاقی حکومت کو 2017 میں 7 ارب روپے ادا کیے، آخری خط میں نے وزیراعظم شہباز شریف کو 20 اپریل کو لکھا کہ روڈ کی تعمیر کروا کے دیں،وزیراعظم نے مہربانی کی کہ این ایچ اے کو ہدایات دیں کہ روڈ کی تعمیر مکمل کی جائے، سکھر ملتان ایم۔5 پر میرپور ماتھیلو انٹرچینج کی تعمیر اور اسکو قومی شاہراہ سے ملانا شامل ہے شہداد کوٹ بائے پاس کی تعمیر کی اسٹڈی ، عمرکوٹ انٹرچینج ، سکھر روہڑی برج اور لیاری ایلویٹڈ فرائٹ کوریڈور شامل ہیں
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مواصلات مصروفیات کے باوجود حیدرآباد آئے آج اچھی ملاقات ہوئی ، حیدرآباد سے سکھرموٹروے پر کام کرنے کا اتفاق ہوا ،عمر کوٹ ، کیٹی بندر گھارو سمیت مختلف شاہراہوں پر بات ہوئی،جو جگہیں بند ہیں وہاں نیشنل ہائی وے اور ہم ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ،انڈس ہائی وے پر 8 سے 10 فٹ پانی ہے،اللہ کی طرف سے آزمائش آئی ہے بارشوں اورسیلا ب سے ڈیڑھ کروڑ لوگ سندھ میں بے گھر ہوئے ،جو بھی خیمے دستیاب تھے دے دیئے گئے، 15 لاکھ مزید چاہیئں راشن کے لیے سب سے رابطہ کررہے ہیں ، متاثرہ علاقوں میں تیسرا چکر لگا رہا ہوں،میں آگے مزید اضلاع جارہا ہوں،جو لوگوں کو چھوڑ کرگئے ہیں ان سے حساب کرینگے،حکومت سے مطالبہ کرنا متاثرین کا حق ہے،ان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اگر حکومت صبر چھوڑے گی تو مشکلات ہونگی،سندھ کی سر زمین پر 120 ملین ایکڑ فٹ پانی آیا ہے،ماہرین نے تجویزدی کہ پانی کو گھما دیں، مجھے یہ بتائیں کہ پانی کو کسطرح گھما سکتے ہیں ،
مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ
مفتی عبدالقوی نےبہت گندی باتیں کیں؛ایسی باتیں کہ سن کرہرکوئی شرمسارہوجائے:حریم شاہ نےگفتگولیک کردی
مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو وائرل
اداکارہ میرا کی فیملی کی جائیداد پر قبضہ، ملزم نے دھوکہ دہی کی سب حدیں پار کر لیں








