وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں متاثرین سے ملاقات کی آتشزدگی کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا –
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں متاثرین سے ملاقات کی اور ر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
دیہاتوں کے دیہات جل گئے حکومت غفلت کی نیند سوئی رہی،وزیر اعلیٰ سندھ واقعے پر سنجیدگی اختیار…
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس پانچ لاکھ روپے اور جھلس کر زخمی ہونے والوں کو فی کس دو لاکھ روپے بطور امداد دیئے جائیں گے۔
سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دادو کو ہدایت دی کہ فوری طور پر نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔
سانحہ دادو، بچے مر گئے،گھر جل گئے،سیاستدان آپس میں الجھے ہوئے،بے حسی کی حد ہو گئی
وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں چھ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو آئندہ چھ دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور متاثرین کے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا تمام متاثرین کو فوری طور پر نئے گھر فراہم کیے جائیں گے اور ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی تھی، مختلف مقامات لگنے والی آگ سے علاقے میں 100 سے زائد گھر جل گئے ہیں چار بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 8 جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے-