وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا بارش سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کا حکم

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے حادثات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حالیہ شدید بارشوں کے تناظر میں مکمل طور پر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بات وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بارش کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال اور سیلاب زدہ علاقوں میں موثر اقدامات کیلئے تیاریاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

محمود خان نے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ عوام کو جلد ریلیف اور انہیں ہر ممکن مدد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا چاہیے۔ وزیراعلی نے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پلوں اور لنگ روڈز کی فوری بنیادوں پر بحالی کی بھی ہدایت کی۔

دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے، 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد مقامات پر رابطہ پل تباہ اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

دریائے سوات میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ندی نالے بھی بپھر گئے ہیں، دریا کنارے آباد ہو ٹلز خالی کرالیے گئے ہیں۔کالاٹ کے مقام پرایک شخص اور مدین میں 5 سالہ بچی دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، راحت کوٹ میں ایک شخص دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا جب کہ مدین میں ہی سیلاب میں پھنسے 13 افراد کو بچا لیا گیا۔

بشی گرام پل بہنے کے بعد مدین کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، مدین اور بحرین میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

شانگلہ میں سیلابی صورتحال،سڑکیں بند،کچے مکانات تباہ

Leave a reply