وزیراعلیٰ سندھ کو سپریم کورٹ سے مہلت مل گئی

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت ہوئی

تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہوگئے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم نے مئی 2019 میں حکم دیتا تھا کیا ہوااس کا؟،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کررہے ہیں ،معذرت چاہتا ہوں اگر درست رپورٹ پیش نہیں کرسکے،سندھ کے محکمے رپورٹس عدالت میں پیش کرتے رہے ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی معذرت کی ضرورت نہیں ہے ہمیں حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ دیں ،ہمیں توسادہ سی بات بتائیں ہمارے حکم پر عمل ہوایا نہیں ،ایس بی سی اے سمیت تمام محکمے سمجھوتہ کرلیتے ہیں کام نہیں کرتے، سارا حکم نامہ پڑھ کرسنایا گیا بتائیں کچھ بھی عمل نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ میں معذرت کے ساتھ اتفاق نہیں کرتاکہ کچھ نہیں ہوا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ آپ کورٹ کے ساتھ عدم اتفاق نہیں کرسکتے ،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عدالتی زبان نہیں جانتا وکیل نہیں ،اس لئے پیشگی معافی چاہتا ہوں،

چیف جسٹس نے کہاکہ زمینی حقائق یہی ہیں کہ کچھ نہیں ہوا ہے،مرادعلی شاہ نے کہا کہ فٹ پاتھ تک کلیئرکرایا،سی ایم ہاﺅس کے پاس کنٹینرزہٹا لئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وہ تو آپ کی سکیورٹی کیلئے تھا، اس سے ہمارا کیاتعلق،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے شہریوں کیلئے فٹ پاتھوںک وکلیئرکرایا،میئرکے پاس تجاوزات کے خاتمہ کی ذمہ داری تھی انہوں نے نہیں کیا،ہم نے کابینہ کی منظوری سے آپ کے حکم پر عملدرآمد کرایا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ میرے احکامات نہیں عدالت کاحکم تھا،کوئی ایک چیز بتا دیں کراچی کی بہتری اوراصل شکل میں بحالی کیلئے کیا قدم اٹھایا؟۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید ملت سے طارق روڈ تک نئی سیوریج لائنیں یورنیوسٹی روڈ تعمیر کی،چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی کے شہری توگاﺅں میں رہتے ہیں ساراشہرگاﺅں میں تبدیل ہوگیا،نہ سڑکیں ہیں نہ پانی نہ پارک نہ میدان کچھ بھی نہیں ہے۔

وزیراعلٰیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہم پلانٹیشن کررہے ہیں،سڑکوں کووسعت دے رہے ہیں ،اہم شاہراہوں پر کام کیاگیاہے کئی مقامات پر کام جاری ہےکچھ مہلت مل جائے تو عملدرآمدرپورٹ پیش کردیں گے،

عدالت نے حکم پر عملدرآمدکرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے وزیراعلیٰ کو حکم دیا کہ آپ جا سکتے ہیں ۔

Leave a reply