سی این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے

سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کردیا ،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنما ارشاد بخاری نے کہا کہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو کراچی میں ٹرانسپورٹ رک جائےگی،ٹرانسپورٹ اتحاد کل تک لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، سی این جی پمپس مالکان ہلکے ہلکے قیمتیں بڑھاتے رہے ہیں،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی قیمت میں20 روپے فی کلو اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے .

،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنما ارشاد بخاری کا مزید کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ ٹرانسپورٹرز اور عوام کے ساتھ زیادتی ہے، گزشتہ حکومتوں میں کبھی کرایوں میں اضافہ اس قدر نہیں بڑھا،وزیرپٹرولیم کو چاہیے تھا ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کرتے،اجلاس یا اعلان کیےبغیرگاڑیاں خود ہی کھڑی ہوجائیں گی،

واضح رہے کہ ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کے لئے تیاری شروع کر دی ہے، سندھ اور بلوچستان میں سی این جی 20 روپے اضافے سے 124 روپے کلو، کے پی کے میں سی این جی 22 روپے اضافے سے 139 روپے کلو اور پنجاب میں 4 روپے اضافے سے 90 روپے لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

Shares: