سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند

0
38

وفاقی حکومت کے فیصلوں کے خلاف فیصل آباد میں تاجروں نے ہڑتال کر دی، فیصل آباد میں تمام فیکٹریوں نے کام روک دیا، جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے.

یکم جولائی سے ہو گی ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت،اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی پر تاجروں نے فیصل آباد میں مکمل ہڑتال کر دی ہے . ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملوں کی تالہ بندی کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں.

سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یکم جولائی سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ فیکتریوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائیں گے. شوگر ڈیلرز نے سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی پر آج سے ملوں سے چینی نہ لینے کا اعلان کر دیا، ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسیی ایشن نے بھی یکم جولائی سے کام روک دیا ہے.

شوگر و سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہول سیل ڈیلرز کو شناختی کارڈ پر فروخت کا فیصلہ واپس لیا جائے .

اگر حکومت نے تاجروں کی بات نہ مانی تو آئندہ چند دنوں میں ملک میں چینی اور سیمنٹ کے بحران کا خدشہ ہے، پروسیسنگ یونٹس بند ہونے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا کام رک جائے گا۔

سیکرٹری اپٹپما محمد اشرف کا کہنا ہے کہ نئے سیلز ٹیکس کی وجہ سے پارٹیوں نے پروسیسنگ کے آرڈرز روک دئیے ہیں، نان رجسٹرڈ کو 20 فیصد ٹیکس اور شناختی کارڈ نمبر مہیا کرنا ہوگا، ہزاروں لوکل خریدار رجسٹرڈ نہیں اور نہ ہی ہونا چاہتے ہیں، پروسیسنگ کے آرڈر رکنے سے نوبت فیکڑیوں کی بندش تک آ گئی ہے۔پروسیسنگ ملز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

 

واضح رہے کہ بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری 80 روپے تک مہنگی ہو گئی ہے، کراچی میں سیمنٹ کی بوری 10 روپے اضافے سے 635 روپے، حیدر آباد میں 30 روپے اضافے سے 660 روپے، پشاور میں 15 روپے اضافے سے 535 روپے، اسلام آباد میں 30 روپے 550 روپے، ملتان میں 60 روپے اضافے سے 540 روپے، سیالکوٹ میں 40 روپے اضافے سے 550 روپے اور بہاولپور میں 80 روپے اضافے سے 580 روپے میں سیمنٹ کی بوری فروخت ہو رہی ہے۔

سیمنٹ مہنگی ہونے سے گھروں ودیگر تعمیرات کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے.

Leave a reply