یکم جولائی سے ہو گی ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت،اہم خبر

0
72

حکومت کی جانب سے سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے لئے کڑی شرائط کے بعد ڈسٹری بیوٹرز نے کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یکم جولائی سے ہم کاروبار بند کردیں گے.

روپے کی قدر میں استحکام کیسے آئے گا، چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا

آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس لاہو رمیں‌ ہوا جس میں متفقہ طور پر ڈسٹری بیوٹرز نے اس چیز کا اعادہ کیا کہ یکم جولائی 2019 سے سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ نہیں اٹھایا جائے گا ،ایسوسی ایشن کے ترجمان آصف سعید نے بتایا کہ حکومت اور ایف بی آر ہمارے کسی مطالبے کو ماننے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے سیمنٹ کے کاروبار کو چلانا مشکل ہو گیا ہے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی تمام سیمنٹ کے ڈسٹری بیوٹرز انکم ٹیکس ،سیل ٹیکس بشمول صوبائی ٹیکس ادا کر رہے ہیں ،اب ایف بی آر نے شناختی کارڈ کی شرط اور ٹرن اوور ٹیکس اور فائل ٹیکس ریٹرن سے ڈسٹری بیوٹرز کو نکال دیا ہے ،اسلئے سیمنٹ کا کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا. ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی فیکٹریوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا، جو سیمنٹ اٹھائے گا وہ خود ذمہ دار ہو گا.

چیئرمین ایف بی آر نے ایسا حکم دیا کہ کاروباری برادری خوش ہو جائے

سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیمنٹ نہ اٹھائے جانے کے بعد ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت ہو جائے گی.

واضح رہے کہ بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری 80 روپے تک مہنگی ہو گئی ہے، کراچی میں سیمنٹ کی بوری 10 روپے اضافے سے 635 روپے، حیدر آباد میں 30 روپے اضافے سے 660 روپے، پشاور میں 15 روپے اضافے سے 535 روپے، اسلام آباد میں 30 روپے 550 روپے، ملتان میں 60 روپے اضافے سے 540 روپے، سیالکوٹ میں 40 روپے اضافے سے 550 روپے اور بہاولپور میں 80 روپے اضافے سے 580 روپے میں سیمنٹ کی بوری فروخت ہو رہی ہے۔

سیمنٹ مہنگی ہونے سے گھروں ودیگر تعمیرات کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے.

Leave a reply