کوچ میں ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

کوچ میں ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

باغی ٹی وی : عرب امارات میں ایک ایشیائی شخص کو اس ویڈیو کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جس میں اسے دبئی کے میٹرو کوچ میں ناچتے ہوئے دکھایا گیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی .

اس شخص کو بغیر کسی ماسک کے کوچ کے اندر ڈانس کرتے ہوئے فلمایا گیا ، یہاں تک کہ کوچ میں موجود دیگر مسافر ماسک پہنے ہوئے تھے

عوامی جگہ پر ماسک نہ پہننے پر اسے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس شخص کو عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی اور نامناسب سلوک کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


دبئی میں محکمہ برائے نقل و حمل سیکیورٹی کے ڈائرکٹر بریگیڈیئر عبید الحتبور نے کہا کہ مشتبہ شخص کو عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے اور متحدہ عرب امارات کے تعزیراتی ضابطہ کے آرٹیکل 358 کے مطابق ہنگامہ کھڑا کرنے پر 6 ماہ قید اور / یا 5000 درھم جرمانے کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔ کھلے عام ناگوار حرکت کا ارتکاب کرنے پر سزا بھی دی جاسکتی ہے .

افسر نے بتایا کہ کس طرح اس شخص کے طرز عمل سے دوسرے مسافروں کو تکلیف ہوئی۔ اس افسر نے بتایا کہ جب عوامی نقل و حمل کے استعمال کی بات کی جاتی ہے تو وہ بنیادی قواعد پر عمل کرنے میں ناکام رہا

Comments are closed.