کوچنگ مصباح کے بس کی بات نہیں‌ ہے، سابق چیئرمین پی سی بی بھی بول پڑے

کوچنگ مصباح کے بس کی بات نہیں‌ ہے، سابق چیئرمین پی سی بی بھی بول پڑے

باغی ٹی وی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیئر مین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ مصباح الحق بلاشبہ اچھا کپتان رہا ہے ۔ لیکن کوچنگ ان کے بس کی بات نہیں ۔

اپنے ایک ویڈیو بیان پی سی بی کے سابق چیئر مین کا کہنا تھا کہ بورڈ کا اصل کام منجمنٹ ہوتا ہے۔ یہ پہلے فیصلے غلط کرتے ہیں انہیں درست کرنے کے لیے اور غلطیاں کرتے ہیں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کو دو عہدے دینے کی شروع میں مخالفت کی تھی۔ دوعہدے کوئی نہیں چلا سکتا۔ سابق کپتان کو صرف چیف سلیکٹر بنانا چاہیے تھا۔ مصباح الحق بلاشبہ اچھا کپتان رہا ہے ۔ لیکن کوچنگ مصباح الحق کے بس کی بات نہیں ۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ جو اچھا کھیلتا ہے اسے کپتان بنا دیا جاتا ہے ۔ کپتان ہونا اور اچھلا کھلاڑی ہونا الگ بات ہے۔ کپتان بنانے کے چکر میں کئی نوجوانوں کو ضائع کیا جا چکا ہے ۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق پی سی بی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پہلے سرفراز احمد کو کپتان بنایا اس کو ضائع کیا۔ اب بابراعظم کو قیادت دیکر زیادتی کی گئی۔ جب کرکٹرز تجربہ کار ہو جائیں تو انہیں کپتانی سونپیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کر کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔ کوچز جن کو مرضی لے آئیں جب تک بورڈ کی منجمنٹ اچھی نہیں ہو گی نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔

Comments are closed.