سی پیک: کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا

0
49
CPEC

اسلام آباد: سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا۔

باغی ٹی وی: سی پیک کے تحت تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن منصوبے کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا۔

اس منصوبے کے سربراہ مینگ ڈونگ ہائی نے بتایا کہ 1ہزار320 میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا حامل یہ پلانٹ پاکستان کے نیشنل گرڈ کو سالانہ تقریباً 9ارب کلو واٹ گھنٹے صاف بجلی فراہم کریگا،جس سے ملک میں تقریبا 40لاکھ مقامی خاندانوں کی توانائی کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔

یہ توانائی کی لاگت میں کمی، توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، توانائی کی درآمدات میں بحران کے خاتمے اور پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، تھر کے ذخائر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر کھڑا کرسکتے ہیں،اگر واہگہ بارڈر کھل سکتا ہے تو موناباؤ کیوں نہیں،مونا باؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کو کھول دینا چاہیے-

تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے،مشاہد حسین سید

Leave a reply