تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے،مشاہد حسین سید

0
41
PMLN

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے-

باغی ٹی وی: سینیٹرمشاہد حسین سید نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے ذخائر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر کھڑا کرسکتے ہیں،اگر واہگہ بارڈر کھل سکتا ہے تو موناباؤ کیوں نہیں،مونا باؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کو کھول دینا چاہیے-

تحریک انصاف کے مزید9ممبران نے پارلیمنٹ لاجز خالی کرادیئے

قبل ازیں ایٹمی بجلی گھر تھرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے کوئلے سے توانائی حاصل کرکےاربوں ڈالرکی بچت کی جاسکتی ہےتھر کا کوئلہ سینکڑوں برس پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان 27 ارب ڈالر کا ایندھن درآمد کر رہا ہے، اربوں ڈالر کا ایندھن درآمد کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، پاکستان کو سستے ایندھن کی ضرورت ہے، شمسی توانائی بجلی کی ضرورت پوری کرنے میں بہت مددگار ہو سکتی ہے۔

محکمہ ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

ان کا کہنا تھا نواز شریف کے دور حکومت میں اس منصوبے کو حتمی شکل دی گئی تھی، اس منصوبے سے 1100میگاواٹ ایٹمی بجی حاصل ہو سکے گی، امید ہے دوست ملک چین فی میگا واٹ کی قیمت کم کرے گا، دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کی تکمیل میں پانچ سال لگ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ایندھن کی درآمد میں اربوں ڈالر کی بچت سے پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے، پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ پیداوار کی صلاحیت ہے، اگلے منصوبوں کے لیے چین کے ساتھ اور آگے بڑھیں گے۔

ٹریک کو ٹھیک نہ کیا تو 2،4سال میں بند ہو جائیں گے،وزیر ریلوے

Leave a reply