جنرل باجوہ نے کرنل کی بیوی کی بدتمیزی پر ایکشن لے لیا

0
142

اسلام آباد:جنرل باجوہ نے کرنل کی بیوی کی بدتمیزی پر ایکشن لے لیا ،باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیوجس میں ایک خاتون اپنے آپ کو کرنل کی بیوی کہہ کرپولیس والوں سے جارحانہ رویہ اوران کو گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ اپنا تعارف جس انداز سے کروارہی تھی اورپرذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سخت نوٹس لے لیا ہے

معروف صحافی غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد آرمی چیف نے اس خاتون کے اس رویے کا نوٹس لے لیا ہے ،

 

 

غریدہ فاروقی کا کہنا ہےکہ ہزارہ موٹروے چیک پوسٹ پریہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے پولیس والوں کیطرف سے گاڑی روکنے پرسخت رویہ پیش کیا اورگالیاں بھی دیں ، اس موقع پراس خاتون نے اپنے آپ کو کرنل کی بیوی کے طور متعارف کروایا

Leave a reply