چیف آف آرمی اسٹاف کا دورہ لاہور ، جوانوں کی اعلیٰ مہارت کو سراہا
باغی ٹی وی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف کو آپریشنل تیاری کے بارے میں بتایا گیا ، چیف آف آرمی اسٹاف نے ملکی دفاع کے سینہ سپر ہونے فوجیوں سے بات چیت کی اور فائرنگ رینج کا بھی معاینہ کیا .
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلی تربیت کے معیار کو سراہا ۔چیف آف آرمی اسٹاف نے افسران اورجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ میں ذمہ داری پر ڈٹے رہیں اور نت نئے خطرات پر دھیان رکھیں۔
آرمی چیف کا دورہ لاہور#COAS #Lahore #PakArmy pic.twitter.com/BQjf5xrFQQ
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 15, 2021
چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور وسیع تربیت تمام چیلنجوں کے خلاف موثر جواب کو یقینی بناتی ہے۔
اس دورے کے دوران کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز چیف آف آرمی اسٹاف کے ہمراہ تھے