آرمی چیف جنرل کی بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی کی سوتیلی ماں بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے


خیال رہے کہ معروف خاتون سیاست دان بیگم نسیم ولی خان انتقال کرگئیں۔ بیگم نسیم ولی خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مرحومہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کی سوتیلی والدہ اور خان عبدالولی خان مرحوم کی بیوہ تھیں، ان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔یگم نسیم ولی خان اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ تھیں اور وہ تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔

اے این کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی.

اد رہے کہ بیگم نسیم ولی کے شوہر اور پاکستان کے نامور سیاست دان خان عبدالولی خان کا انتقال 26 جنوری 2006 کو پشاور میں ہوا تھا، وہ 11 جنوری 1917 کو ضلع چارسدہ کے علاقے اتمان زئی میں پیدا ہوئے تھے۔

Shares: