کوسٹ گارڈزکی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد آج مورخہ 24مارچ2021: پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اوتھل(بلوچستان) کے علاقے لیاری سے بھاری مقدار میں شراب اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعدلیاری کے ساحل سمندرمیں چھپائی گئی 3805بوتل غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریبا کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔