لیجنڈ امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ کی اچانک حادثاتی موت نے نہ صرف مداحوں بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے معروف شخصیات کو بھی دکھی کردیا
امریکی باسکٹ بال لیجنڈ کوبے برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی گیانا سمیت نو افراد ریاست کیلی فورنیا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے
پاکستان سمیت دنیا بھر کی مشہور و معرودف شخصیات بھی لیجنڈ کی موت پردکھ کا اظہار کر رہی ہیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کو حیر باد کیمے والے اداکار حمزہ علی عباسی سمیت تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات فخر عالم، فیروز خان، ماہرہ خان، و دیگر نے کوبے برائنٹ کی موت کی خبر پرگہرے افسوس کا اظہار کیا
شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے حمزہ علی عباسی نے کوبے برائنٹ کی موت کی خبر کو افسوسناک کہتے ہوئے لکھا کہ یہ ہم سب کے لیےایک یاد دہانی ہے کہ ہم سب کے لیے بھی زندگی جلد ہی ختم ہوجائےگی
معروف میزبان و اداکار فخر عالم نے کوبے برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہزاروں دل توڑنے والے باپ اور بیٹی
اداکارہ اُشنہ شاہ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دونوں ہمیشہ زندہ رہیں گے
فلم اسٹار ماہرہ خان نے بھی لیجنڈ کی موت پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں یہ بہت افسوسناک ہے
مہوش حیات نے لیجنڈ کی ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوبے کی موت کی خبر سن کر اُن کا دل مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے اداکار نے لکھا کہ وہ ٹینس کورٹ میں ایک لیجنڈ تھے جبکہ اصل زندگی میں کروڑوں لوگوں کے لیے متاثر کُن شخصیت تھے
ان کے کہے الفاظ زندگی بہت مختصر ہے اس سے زیادہ پیشن گوئی نہیں ہو سکتی تھی
Totally heartbroken by the news of Kobe Bryant’s passing. He was a legend on the court and an inspiration to millions. His words “Life is too short” couldn’t have been more prophetic . RIP #Kobe https://t.co/U4MCS6DCXS
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 26, 2020
اداکار فیروز خاننے کوبے برائنٹ اور ان کی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن پاک کی آیت اور ہمیں بھی اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے لکھا
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کوبی کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے ان کی موت پر ان کے اہل خانہ کےلیے دعا کی
سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بھی لکھا کہ اچانک کوبے برائٹ اور انی بیٹی اور دوسرے لوگوں کی ہیلی کاپٹر حادثے کا سنا ساتھ ہی انہوں نے کوبے برائنٹ کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کی
سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے اپنے ٹوئٹ میں کوبے کے ہمراہ ایک پُرانی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ کوبے کی موت کی خبر سن کر ان کا دل غم میں ڈوبا ہوا ہے انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کوبے ان کے استاد اور دوست تھے وہ اور ان کی بیٹی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے
واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے کوبے برائنٹ کی لکھی گئی نظم پر بنی مختصر دورانیے کی فلم کو سال2019ء میں آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا جو انہوں نے خود وصول کیا تھا