نئی دہلی: بھارت جہاں‌مسلمان کو تو قتل کیا جاسکتا ہے اور قاتل کو اس جرم کی سزا بھی کوئی نہیں‌دے سکتا ،مگر اسی بھارت میں ایلیٹ کلاس کی فیملی کی مرغے کو مارنے پر ایک نہیں 7 افراد کو جیل بھیج دیا جاتا ہے ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مرغے کو قتل کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار بھابہو ضلع کی پولیس نے مرغے کو قتل کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔رپورٹ کے مطابق ویٹرنری اسپتال میں مرغے کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا۔

آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…

ذرائع کے مطابق خاتون نے درخواست میں کہا کہ مرغے ہمارے فیملی ممبر کی طرح تھا، 7 افراد گھر میں داخل ہوئے اور مرغے کو قتل کردیا۔بہار پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے مرغے کو قتل کرنے کے لیے بلیڈ کا استعمال کیا گیا اور اس کی گردن پر بلیڈ سے حملہ کرکے قتل کیا گیا۔

اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

ترزپور گاؤں کی رہائشی خاتون کملا دیوی درگاوتی پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل ان کا پڑوسیوں سے جھگڑاس ہوا تھا، شک ہے کہ پڑوسیوں نے مرغے کو قتل کیا ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رگھوناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ کملا دیوی کی مدعیت میں ایف آئی آر 429۔ 341 اور 323 کی دفعات کے تحت درج کرلی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی

Shares: