کوک سٹوڈیو کا 14 ا کتوبر کو یو اے ای میں لائیو شو

کوک سٹوڈیو پاکستان کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نئے اور پرانے گلوکاروں کو یکساں گانے کا موقع میسر آتا ہے اس پلیٹ فارم سے بہت سارے نئے گلوکار آج شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں. کوک سٹوڈیو کا کریز پاکستان سمیت بھارت میں بھی پایا جاتا ہے. حالیہ مثال علی سیٹھی کا گانا پسوڑی ہے جسے دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے یہاں تک کہ انگریز آرٹسٹوں نے بھی اس گانے کو گایا اور وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی. اب اطلاعات ہیں کہ کوک سٹوڈیو متحدہ عرب امارات میں لائیو شو پیش کریگا. جو گلوکار اس میں حصہ لے رہے ہیں ان کے ناموں کی

فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے. کوک اسٹوڈیو کے اس لائیو شو میں ینگ اسٹنرز، شئے گل، علی سیٹھی، فیصل کپاڈیہ، حسن رحیم، میوزِک بینڈ قراقرم اور جسٹن بیبس پرفارم کریں گے۔ یہ کنسرٹ 14 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوگا اور اس کے ٹکٹس کوکا کولا ایرینا دبئی سے آن لائن بک کروائے جا سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے کوک سٹوڈیو شائقین خاصے پرجوش ہیں اور منتظر ہیں اس دن کا کہ جب کوک سٹوڈیو کا لائیو شو ان کے ملک میں ہو گا اور وہ اپنے پسندیدہ گلوکاروں کو لائیو دیکھ سکیں گے اور سن سکیں گے.

Comments are closed.