لاہور:سخت سردی میں ٹھنڈیں ہوائیں اوربارشیں کب آرہی ہیں ،محکمہ موسمیات نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق شہر لاہور میں سردی کی لہر برقرار،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ دو روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ اتوار کے روز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا۔
محمکہ موسمیات کے مطابق بد کے روز ایئر کوالٹی انڈیکس 336 تک ریکارڈ کیا گیا ۔ آئند دو روز تک موسم سرد اور خشک رہے۔شہر میں جزوی طور پر بادل رہے گےجبکہ اتوار کے روز بارش کا امکان ظاہر کیاگیا۔
بدھ کے روز لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا،
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر موسم سرد اور خشک رہا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 82فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 66فیصد تک رہا۔