مقبوضہ کشمیر کے کولگام ضلع میں پراسرار دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک کشمیری جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں. یہ دھماکہ ایک گھر میں ہوا ہے .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی کشمیریوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پورا گاؤں دہل کر رہ گیا. بتایا گیا ہے کہ جس مکان میں دھماکہ ہوا ہے یہاں رہنے والے افراد کباڑ کا کام کرتے ہیں. انہوں نے حال ہی میں بعض اشیاء خریدی تھیں جن سے چھاڑ چھاڑ کے دوران زوردار دھماکہ ہو گیا.
دھماکہ میں نذر احمد نامی کشمیری جاں بحق اور عباس بٹ زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسلام آباد(اننت ناگ) ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے.
مقبوضہ کشمیر پولیس کا کہنا ہےکہ اس نے مذکورہ واقعہ سے متعلق تحققیات شروع کر دی ہیں.